0
Friday 21 Jun 2019 23:26

ایف بی آر نے سندھ میں 13200 مہنگی گاڑیاں رکھنے والوں کا سراغ لگا لیا

ایف بی آر نے سندھ میں 13200 مہنگی گاڑیاں رکھنے والوں کا سراغ لگا لیا
اسلام ٹائمز۔ فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کا شکنجہ سخت ہوگیا ہے، مہنگی اور قیمتی گاڑیاں رکھنے والے اب نہیں بچ سکیں گے، شاہانہ زندگی گزارنے اور ٹیکس نہ دینے والوں کی فہرست تیار کرلی گئی ہے۔ ایف بی آر نے سندھ میں 13200 کے قریب مہنگی گاڑیاں رکھنے والے افراد کی مکمل تفصیلات اکھٹی کرلی ہیں، بغیر ٹیکس ادا کئے لگژری گاڑیوں میں سفر کرنے والے ایف بی آر کی نظروں میں آگئے ہیں۔ اس ضمن میں فیڈرل بورڈ آف ریونیو ذرائع کے مطابق 9230 ویگو گاڑیاں، 1605 لینڈ کروزر، 1970 پراڈو اور 45 اوڈی، مرسڈیز 272 اور 71 بی ایم ڈبلیو رکھنے والوں کا سراغ لگا لیا گیا ہے۔

ایف بی آر کی جانب سے اثاثے ظاہر کرنے کی اسکیم کے تحت مہنگی گاڑی رکھنے والوں کو 30 جون تک کیلئے نوٹسز جاری کر دیئے گئے ہیں۔ مہنگی گاڑی رکھنے والے افراد کو جاری کیے نوٹسز میں واضح کر دیا گیا ہے کہ اگر بے نامی اثاثے کے نام پر ایمسنٹی نہیں لی، تو یکم جولائی سے سخت کارروائی ہوگی اور گاڑیاں ضبط ہونے کے ساتھ جرمانے بھی کیے جائیں گے۔ ایف بی آر حکام کے مطابق اپنے اثاثوں میں گاڑیاں ظاہر نہ کرنے والوں کے خلاف بے نامی ایکٹ کے تحت قید کی سزا اور اثاثے بھی ضبط کئے جا سکیں گے۔
خبر کا کوڈ : 800791
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش