0
Friday 21 Jun 2019 23:51

امریکی سیکیورٹی اتھارٹی پاکستان کے ایئرپورٹس کا دورہ کریگی

امریکی سیکیورٹی اتھارٹی پاکستان کے ایئرپورٹس کا دورہ کریگی
اسلام ٹائمز۔ پاکستان سے امریکا کیلئے براہ راست پروازیں شروع کرنے کیلئے اقدامات کا آغاز کر دیا گیا ہے، اس سلسلے میں امریکا کی ٹرانسپورٹ سیکیورٹی اتھارٹی ملک کے مختلف ایئرپورٹس کا دورہ کرکے حفاظتی انتطامات کا جائزہ لے گی۔ تفصیلات کے مطابق امریکا کی ہوم لینڈ سیکیورٹی نے پاکستان کے دورے کا امکان ظاہر کیا ہے، میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی ٹرانسپورٹ سیکیورٹی اتھارٹی (ٹی ایس اے) پاکستان کے اہم بڑے انٹرنیشنل ایئرپورٹس کا دورہ کرے گی۔ ٹی ایس اے اسلام آباد، لاہور اور کراچی ایئرپورٹس پر مسافروں ان کے سامان، اسکریننگ اور دیگر سیکیورٹی آلات کی جانچ کرے گی، اس کے علاوہ ٹرانسپورٹ سیکیورٹی اتھارٹی ایئرپورٹس پر سیکیورٹی کے حوالے سے نصب آلات کا بھی جائزہ لے گی۔ ٹی ایس اے کے دورے کا مقصد پاکستان سے امریکا کیلئے براہ راست شروع ہونے والی پروازوں سے متعلق جائزہ بھی لینا ہے۔ پاکستان سے امریکا کیلئے براہ راست شروع ہونے والی پروازوں کی جانچ کا مقصد سیکیورٹی کے معاملات کو بہتر انداز میں سرانجام دینا ہے۔
خبر کا کوڈ : 800793
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش