QR CodeQR Code

پاکستان میں نصیریت کے فتنے کی گونج پنجاب اسمبلی میں پہنچ گئی

22 Jun 2019 10:09

ایم پی اے محمد ندیم قریشی نے اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر لاہور کے امام بارگاہ قصر بتول میں 6 جولائی کو ہونیوالے اجتماع کے حوالے سے خبروں پر تشویش کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ پڑوسی ملک کا ایک سفیر ہے، وہ جس جگہ تعینات ہوتا ہے، وہیں حملہ کر دیا جاتا ہے اور آج کل یہ سفیر پاکستان میں ہے۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے پنجاب اسمبلی میں پارلیمانی  سیکرٹری اور ملتان سے رکن پنجاب اسمبلی محمد ندیم قریشی نے پنجاب اسمبلی میں بجٹ بحث کے دوران فتنہ نصیریت پر تشویش کا اظہار کر دیا۔ محمد ندیم قریشی نے اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر چلنے والی خصوصی مہم کہ لاہور کے امام بارگاہ قصر بتول میں 6 جولائی کو اجتماع ہوگا، پر تشویش کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں تشیع کیخلاف سازش ہو رہی ہے اور قوم کو تقسیم کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے پڑوسی ملک کا ایک سفیر ہے، وہ جس جگہ تعینات ہوتا ہے، وہ ملک تباہ ہو جاتا ہے، وہ مصر میں تھا تو وہاں تباہی ہوئی، وہ عراق میں تھا وہاں حملہ ہوا، وہ شام میں تھا تو وہاں حملہ ہوگیا۔

وہ جہاں جہاں گیا، اس ملک کو تباہ کر دیا گیا اور آج کل یہ سفیر پاکستان میں ہے۔ انہوں نے شہباز قلندر کے حوالے سے جاری ہونیوالی ویڈیو کو بھی ملت تشیع کیخلاف سازش قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کو اس حوالے سے پیشگی اقدامات کرنا ہوں گے۔ دوسری جانب ذرائع نے کہا ہے کہ وزیر قانون پنجاب راجہ بشارت نے محمد ندیم قریشی کے اس خطاب پر ناپسندیدگی کا اظہار کیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اسمبلی اجلاس کے بعد راجہ بشارت نے  محمد ندیم قریشی سے کہا کہ فلور پر آپ کو اس حوالے سے اور اس حساس موضوع پر بات نہیں کرنی چاہیئے تھی۔


خبر کا کوڈ: 800828

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/800828/پاکستان-میں-نصیریت-کے-فتنے-کی-گونج-پنجاب-اسمبلی-پہنچ-گئی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org