QR CodeQR Code

مسئلہ کشمیر اجاگر کرنے کیلئے حکمت عملی بنائی جائے، کشمیری قائدین

22 Jun 2019 10:13

تحریک کشمیر برطانیہ کے مشترکہ تعاون سے منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے مختلف سیاسی و مذہبی جماعتوں کے رہنمائوں کا کہنا تھا کہ ایمنسٹی انٹرنیشنل کی جانب سے جاری رپورٹ کو مودی حکومت کے خلاف چارج شیٹ کے طور پر پیش کیا جائے۔


اسلام ٹائمز۔ آزادکشمیر کی مختلف سیاسی و مذہبی جماعتوں کے رہنمائوں نے مشترکہ طور پر حکومت پاکستان اور حکومت آزادکشمیر سے اپیل کی ہے کہ وہ مسئلہ جموں و کشمیر کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے کے لئے مشترکہ حکمت عملی اختیار کریں۔ ایمنسٹی انٹرنیشنل کی جانب سے جاری رپورٹ کو مودی حکومت کے خلاف چارج شیٹ کے طور پر پیش کیا جائے۔ ان خیالات کا اظہار جموں و کشمیر سالویشن مومنٹ اور تحریک کشمیر برطانیہ کے مشترکہ تعاون سے منعقدہ سیمینار سے عبدالرشید ترابی، تحریک کشمیر برطانیہ کے صدر راجہ فہیم کیانی، چیئرمین جموں و کشمیر سالویشن موومنٹ الطاف احمد بٹ، خواجہ فاروق و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کیا۔


خبر کا کوڈ: 800832

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/800832/مسئلہ-کشمیر-اجاگر-کرنے-کیلئے-حکمت-عملی-بنائی-جائے-کشمیری-قائدین

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org