QR CodeQR Code

سعودی عرب باقاعدہ طور پر فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کا رکن بن گیا

22 Jun 2019 10:41

ایف اے ٹی ایف میں سعودی عرب کی شمولیت کا اعلان اورلانڈو میں ایف اے ٹی ایف کے اجلاس میں کیا گیا ہے، سعودی عرب 2015ء سے ایف اے ٹی ایف کا مبصر رکن چلا آ رہا تھا۔


اسلام ٹائمز۔ انسداد منی لانڈرنگ و دہشت گردی فنڈنگ کے بین الاقوامی گروپ فنانشل ایکشن ٹاسک فورس نے سعودی عرب کو باقاعدہ رکنیت دی ہے۔ ایف اے ٹی ایف انسداد منی لانڈرنگ و دہشت گردی فنڈنگ کابین الاقوامی گروپ ہے جس میں عرب ممالک میں سے سعودی عرب کو پہلی مرتبہ رکنیت ملی ہے۔ ایف اے ٹی ایف میں سعودی عرب کی شمولیت کا اعلان اورلانڈو میں ایف اے ٹی ایف کے اجلاس میں کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ سعودی عرب 2015ء سے ایف اے ٹی ایف کا مبصر رکن چلا آ رہا تھا اور اب یہ باقاعدہ ایف اے ٹی ایف گروپ کا رکن بن گیا ہے۔
 


خبر کا کوڈ: 800837

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/800837/سعودی-عرب-باقاعدہ-طور-پر-فنانشل-ایکشن-ٹاسک-فورس-کا-رکن-بن-گیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org