0
Saturday 22 Jun 2019 12:34

مولانا گلزار حسین فیاضی ایم ڈبلیو ایم شیخوپورہ کے ضلعی سیکرٹری جنرل منتخب

مولانا گلزار حسین فیاضی ایم ڈبلیو ایم شیخوپورہ کے ضلعی سیکرٹری جنرل منتخب
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان ضلع شیخوپورہ کا جانثاران امامؑ عصر کنونشن مسجد حسینیہ حیدریہ فاروق آباد میں منعقد ہوا، جس میں کثرت رائے سے مولانا گلزار حسین فیاضی آئندہ تین سال کے لیے سیکرٹری جنرل منتخب ہوئے۔ اس موقع پر رکن شوریٰ عالی علامہ سید مبارک علی موسوی نے نو منتخب سیکرٹری جنرل سے حلف لیا۔ اجلاس میں صوبائی کابینہ کے رکن رائے ناصر علی نے شرکت کی اور انتخابی عمل کی نگرانی کی۔ اس موقع پر رکن شوریٰ عالی مولانا مبارک علی موسوی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان ملت جعفریہ کی سربلندی اور حقوق کے تحفظ کا علم لے کر اٹھی ہے، مجلس نے ہر محاذ پر ملت کی آگے بڑھ کر ترجمانی اور خدمت کی ہے اور فرقہ پرست دشمنوں کو ذلت آمیز شکست دی ہے۔
 
خبر کا کوڈ : 800873
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش