0
Saturday 22 Jun 2019 12:51

سید وسیم حیدر نقوی ایم ڈبلیو ایم ضلع جہلم کے سیکرٹری جنرل منتخب

سید وسیم حیدر نقوی ایم ڈبلیو ایم ضلع جہلم کے سیکرٹری جنرل منتخب
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان ضلع جہلم کے زیراہتمام جانثاران امامؑ عصر کنونشن دینہ میں منعقد ہوا، جس میں تحصیل دینہ، جہلم اور سوہاوہ کے یونٹس نمائندگان، ضلعی کابینہ کے اراکین اور مقامی کارکنوں نے شرکت کی۔ کنونشن میں پنجاب کے صوبائی سیکرٹری جنرل مولانا عبد الخالق اسدی اور رکن مرکزی کابینہ ملک اقرار حسین نے خصوصی شرکت کی۔ کنونشن میں کثرت رائے سے سید وسیم حیدر نقوی کو آئندہ تین سال کے لیے ضلع جہلم کا سیکرٹری جنرل منتخب کیا گیا۔ کنونشن سے صوبائی سیکرٹری جنرل مولانا عبدالخالق اسدی نے خطاب کیا اور مرکزی سیکرٹری ایمپلائز ونگ ملک اقرار حسین نے نومنتخب سیکرٹری جنرل سے حلف لیا۔
خبر کا کوڈ : 800874
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش