QR CodeQR Code

سانحہ سمجھوتہ ایکسپریس، 5 ملزموں پر فرد جرم عائد

20 Jun 2011 22:30

اسلام ٹائمز:چارج شیٹ کے مطابق ملزم سوامی اسیم آنند سمجھوتہ ایکسپریس میں دھماکوں کا ماسٹر مائنڈ ہے، اس نے دیگر ملزموں کو بھی کارروائی کیلئے اپنے ساتھ ملایا جبکہ دو ملزمان تاحال فرار ہیں


نئی دہلی:اسلام ٹائمز۔ بھارت میں سانحہ سمجھوتہ ایکسپریس میں ملوث سوامی اسیم آنند سمیت پانچ ملزموں پر فرد جرم عائد کر دی گئی۔ دوسری جانب بھارتی میڈیا نے کہا ہے کہ سمجھوتہ ایکسپریس کی چارج شیٹ کا پاکستان کے ساتھ تبادلہ کیا جاسکتا ہے۔ ملزموں پر فرد جرم ریاست ہریانہ میں اسپیشل جج کی عدالت میں عائد کی گئی۔ چارج شیٹ کے مطابق ملزم سوامی اسیم آنند سمجھوتہ ایکسپریس میں دھماکوں کا ماسٹر مائنڈ ہے، اس نے دیگر ملزموں کو بھی کارروائی کیلئے اپنے ساتھ ملایا جبکہ دو ملزمان تاحال فرار ہیں۔
نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی کے وکیل احمد خان نے میڈیا کو بتایا کہ دھماکوں میں ہندو انتہاپسند سادھوی پراگیا کے کردار کا بھی جائزہ لیا جا رہا ہے۔ دوسری جانب بھارتی سرکاری خبر ایجنسی نے کہا ہے کہ سیکریٹری خارجہ سطح کے مذاکرات کے دوران پاکستان کے ساتھ سمجھوتہ ایکسپریس کی تحقیقات کا تبادلہ کیا جا سکتا ہے۔


خبر کا کوڈ: 80088

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/80088/سانحہ-سمجھوتہ-ایکسپریس-5-ملزموں-پر-فرد-جرم-عائد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org