QR CodeQR Code

یمن کیساتھ سیز فائر معاہدے کی مسلسل خلاف ورزی، یمنیوں نے ایک اور سعودی ڈرون مار گرایا

22 Jun 2019 12:52

دسمبر2018ء میں سویڈن کے دارالحکومت سٹاک ہوم میں ہونیوالے سیز فائر کے معاہدے کی مسلسل خلاف ورزی کرتے ہوئے سعودی عرب یمن کے شہری علاقوں پر تاحال بیشمار ہوائی حملے کرچکا ہے، جن کے نتیجے میں غریب ترین عرب ملک یمن میں بےشمار گھر، رہائشی کالونیاں اور کھیت تباہ ہوچکے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ یمن کی دفاعی افواج نے یمنی صوبے "الحدیدہ" کے علاقے "الفازہ" کی فضائی حدود میں ایک سعودی ڈرون طیارے کو مار گرانے کی خبر دی ہے۔ یمنی اخبار "المسیرہ" کی رپورٹ کے مطابق جمعے کے روز سعودی عرب کا ایک ڈرون طیارہ سیز فائز کی خلاف کرتے ہوئے یمنی صوبے "الحدیدہ" کی فضائی حدود میں داخل ہوگیا، جسے یمنی افواج نے مار گرایا ہے۔ دوسری طرف یمن کی حکومتی نیوز ایجنسی نے یمنی صوبے "الحدیدہ" کے شہر "بیت الفقیہ" کے علاقے "الجاح" میں جارح سعودی اتحاد کی طرف سے مارٹر گولوں کے متعدد حملے کئے جانے کی خبر بھی دی ہے، درحالیکہ سعودی اتحاد کے F-16 جنگی طیارے اس علاقے پر پرواز کر رہے تھے۔

اسی طرح جارح سعودی اتحاد کے فوجیوں نے سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے صوبہ الحدیدہ کے جنوبی علاقے "الدریہمی" میں واقع "الشجن" اور "الکوعی" نامی گاؤں کو بھی اپنے مارٹر گولوں کا بےدریغ نشانہ بنایا جبکہ "حیس" نامی علاقے کے مشرقی حصے پر بھی 15 مارٹر گولے برسائے گئے۔ اس کے ساتھ ساتھ جارح سعودی اتحاد کے جنگی طیارے بھی یمن کے صوبہ "حجہ" کے شہر "حرض" کے شمال مغرب پر وقفے وقفے سے بمباری کرتے رہے۔ جارح سعودی اتحاد کا یہ ڈرون طیارہ ایک ایسے وقت میں یمنی افواج کے ہاتھوں مار گرایا گیا ہے، جب یمنی ڈرون طیاروں نے سعودی ہوائی اڈوں کو اپنے ہوائی حملوں کے نشانے پر لے رکھا ہے، جبکہ ایک رات قبل ہی یمنی ڈرون طیاروں نے سعودی عرب کے "جازان" ہوائی اڈے پر کامیاب حملے کئے تھے، جس کے نتیجے میں جازان کے ہوائی اڈے سے تاحال کوئی پرواز اڑائی نہیں گئی۔


خبر کا کوڈ: 800881

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/800881/یمن-کیساتھ-سیز-فائر-معاہدے-کی-مسلسل-خلاف-ورزی-یمنیوں-نے-ایک-اور-سعودی-ڈرون-مار-گرایا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org