QR CodeQR Code

ڈی آئی خان، مقتول کے ورثاء کا پولیس کیخلاف احتجاج، سرکلر روڈ بند

22 Jun 2019 13:07

ٹکواڑہ سے تعلق رکھنے والا زین الدین ولد سمندر خان نامی شخص پولیس کی فائرنگ سے شدید زخمی ہو گیا تھا۔ پولیس کے مطابق مذکورہ شخص مسلح مقابلے میں زخمی ہوا جبکہ لواحقین کے مطابق بے گناہ شخص پولیس کی فائرنگ کا شکار ہوا۔ مذکورہ شخص کو علاج کی غرض سے ڈی ایچ کیو ہسپتال ڈیرہ منتقل کیا گیا تھا، جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔


اسلام ٹائمز۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیس کی فائرنگ سے قتل ہونے والے شخص کے ورثاء نے جی پی او چوک میں دھرنا دیکر سرکلر روڈ کو ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند کر دیا ہے۔ گزشتہ دنوں ٹکواڑہ سے تعلق رکھنے والا زین الدین ولد سمندر خان نامی شخص پولیس کی فائرنگ سے شدید زخمی ہو گیا تھا۔ پولیس کے مطابق مذکورہ شخص مسلح مقابلے میں زخمی ہوا، جبکہ لواحقین کے مطابق بےگناہ شخص پولیس کی فائرنگ کا شکار ہوا۔ مذکورہ شخص کو علاج کی غرض سے ڈی ایچ کیو ہسپتال ڈیرہ منتقل کیا گیا تھا، جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔ مقتول کے ورثاء نے علاقہ مکینوں کے ساتھ ملکر سول ہسپتال کے سامنے جی پی او چوک پہ شدید احتجاج کرتے ہوئے دھرنا دیدیا اور سرکلر روڈ کو ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند کر دیا۔ مظاہرین سے مذاکرات کیلئے ڈی پی او ڈیرہ دیگر افسران سمیت موقع پہ پہنچ گئے۔ آخری خبریں آنے تک فریقین کے مابین مذاکرات جاری تھے۔ مظاہرین کا یک نکاتی مطالبہ تھا کہ ایس ایچ او کلاچی کے خلاف ایف آئی آر درج کی جائے، تاہم پولیس ایف آئی آر کے اندراج میں پس و پیش سے کام لے رہی ہے اور مذکورہ مقتول کو مجرم ثابت کرنے پہ کمربستہ ہے۔ 


خبر کا کوڈ: 800885

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/800885/ڈی-ا-ئی-خان-مقتول-کے-ورثاء-کا-پولیس-کیخلاف-احتجاج-سرکلر-روڈ-بند

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org