0
Saturday 22 Jun 2019 14:39

پنجاب میں بغیر اجازت چندہ جمع کرنے پر پابندی عائد

پنجاب میں بغیر اجازت چندہ جمع کرنے پر پابندی عائد
اسلام ٹائمز۔ محکمہ داخلہ پنجاب نے پنجاب حکومت کی اجازت کے بغیر لاہور سمیت پنجاب بھر میں چندہ اکٹھا کرنے اور فلاحی کام کرنے پر پابندی عائد کر دی ہے۔ پابندی کا فیصلہ سیکرٹری ہوم پنجاب کی زیر صدارت ہونیوالے ایک اعلٰی سطحی اجلاس میں کیا گیا۔ جس میں چیرٹی کمیشن پنجاب کے تمام ارکان نے شرکت کی۔ اجلاس میں طے پایا کہ کسی بھی تنظیم کو چیرٹی کی بنیادوں پر کوئی بھی فلاحی کام شروع کرنے سے پہلے اپنی رجسٹریشن کروانا ہو گی۔ جس کیلئے ایس او پیز کی تیاری کا عمل جاری ہے۔ اجلاس میں یہ بھی طے پایا کہ چندہ صرف وہی تنظیمیں اکٹھا کر سکیں گی جن کے پاس پنجاب حکومت کی اجازت ہو گی۔ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ محکمہ داخلہ پنجاب نے اجلاس کے فیصلوں کے حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 800913
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش