0
Saturday 22 Jun 2019 15:04

ایم ڈبلیو ایم سینٹرل پنجاب کی 12 رکنی کابینہ کے ناموں کا اعلان

ایم ڈبلیو ایم سینٹرل پنجاب کی 12 رکنی کابینہ کے ناموں کا اعلان
اسلام ٹائمز۔ سیکرٹری جنرل مجلسِ وحدت مسلمین پنجاب علامہ عبدالخالق اسدی نے ایم ڈبلیو ایم صوبہ سینٹرل پنجاب کی کابینہ کے 12 اراکین کے ناموں کا اعلان کر دیا ہے۔ ان اراکین کے عہدوں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔ صوبائی سیکرٹریٹ سے جاری اعلامیہ کے مطابق پہلے مرحلے میں علامہ عبدالخالق اسدی نے جن 12 اراکین کے ناموں کا اعلان کیا ہے، ان میں حجت الاسلام والمسلمين امجد حسین جعفری امام جمعہ گوجرانوالہ، چودھری ممتاز حسین گوندل آف کمالیہ، چودھری حاجی مشتاق حسین ورک آف نوشہرہ ورکاں، مظاہر شگری، سید حسن رضا نقوی لاہور، تہور عباس سابق مرکزی صدر آئی ایس او پاکستان، انیس عباس زیدی آف چینوٹ، سید انوار الحق زیدی اوکاڑہ، حسین شہزاد چودھری لاہور، سید حسن رضا کاظمی شیخوپورہ، سید حسین زیدی لاہور اور منتظر مہدی آف گوجرانوالہ شامل ہیں۔
خبر کا کوڈ : 800919
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش