QR CodeQR Code

خیبر پختونخوا، جنگلات میں آگ لگنے کے واقعات، 2 لاکھ سے زائد درخت جل گئے

22 Jun 2019 16:45

محکمہ جنگلات حکام کا کہنا ہے کہ آگ لگنے کے اسباب میں سیاحوں کی لاپرواہی میں سگریٹ پھینکنے، کھانا پکانے کیلئے لکڑیاں جلانے اور مقامی افراد کا پہاڑوں پر خشک گھاس کو جلانا شامل ہیں، جنگلات کو محفوظ بنانے کیلئے آگاہی مہم کا آغاز بھی کیا جائے گا۔


اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے جنگلات میں آگ لگنے کے واقعات میں 2 لاکھ سے زائد درخت جل گئے، بلین ٹری منصوبہ بھی آگ کے واقعات کی زد میں آگیا۔ خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع کے جنگلات میں آگ لگنے کے واقعات معمول بن گئے۔ ضلع صوابی، نوشہرہ، مردان اور ایبٹ آباد کے پہاڑوں میں آگ کے واقعات پیش آئے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ بلین ٹری سونامی کو ناکام بنانے اور جنگلات کے خاتمے کیلئے ایک سازش بھی ہوسکتی ہے۔ محکمہ جنگلات حکام کے مطابق بلین ٹری سونامی کے تحت صوبے میں ایک ارب بیس کروڑ پودے لگائے گئے ہیں، حالیہ آگ لگنے کے واقعات میں پراجیکٹ کا ایک فیصد سے بھی کم حصہ متاثر ہوا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ آگ لگنے کے اسباب میں سیاحوں کی لاپرواہی میں سگریٹ پھینکنے، کھانا پکانے کیلئے لکڑیاں جلانے اور مقامی افراد کا پہاڑوں پر خشک گھاس کو جلانا شامل ہیں، جنگلات کو محفوظ بنانے کیلئے آگاہی مہم کا آغاز بھی کیا جائے گا۔


خبر کا کوڈ: 800936

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/800936/خیبر-پختونخوا-جنگلات-میں-آگ-لگنے-کے-واقعات-2-لاکھ-سے-زائد-درخت-جل-گئے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org