QR CodeQR Code

کچھ بھی ہوجائے حکومت کو آئینی حقوق پامال نہیں کرنے دیں گے، بلاول بھٹو زرداری

22 Jun 2019 16:48

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں چیئرمین پی پی نے کہا کہ میرا اگلا جلسہ اب پنجاب کے علاقے پوٹھوہار میں ہوگا، چاہے کچھ بھی ہوجائے، ہم حکومت کو جمہوری و معاشی و آئینی حقوق پامال نہیں کرنے دیں گے۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ کچھ بھی ہوجائے ہم حکومت کو جمہوری، معاشی اور آئینی حقوق پامال نہیں کرنے دیں گے۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں بلاول بھٹو زرداری نے گزشتہ روز نواب شاہ میں جلسہ میں بڑی تعداد میں عوام کی شرکت پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ بدترین گرمی کے باوجود اتنی بڑی تعداد میں آنے پر میں عوام کا شکرگزار ہوں۔ انہوں نے کہا کہ میرا اگلا جلسہ اب پنجاب کے علاقے پوٹھوہار میں ہوگا۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ چاہے کچھ بھی ہوجائے، ہم حکومت کو جمہوری و معاشی و آئینی حقوق پامال نہیں کرنے دیں گے۔


خبر کا کوڈ: 800937

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/800937/کچھ-بھی-ہوجائے-حکومت-کو-آئینی-حقوق-پامال-نہیں-کرنے-دیں-گے-بلاول-بھٹو-زرداری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org