0
Saturday 22 Jun 2019 17:05

نیب نے مصطفیٰ کمال سمیت دیگر کیخلاف احتساب عدالت میں ریفرنس دائر کردیا

نیب نے مصطفیٰ کمال سمیت دیگر کیخلاف احتساب عدالت میں ریفرنس دائر کردیا
اسلام ٹائمز۔ قومی احتساب بیورو (نیب) نے  پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین مصطفیٰ کمال سمیت دیگر کے خلاف احتساب عدالت میں ریفرنس دائر کردیا ہے۔ مصطفیٰ کمال کے خلاف دائر ریفرنس میں نیب نے ملزم پر ساحل سمندر پر ساڑھے 5 ہزار مربع گز زمین کی غیرقانونی الاٹمنٹ کا الزام عائد کیا ہے۔ نیب ریفرنس کے مطابق زمین 1980ء میں ہاکرز اور دکانداروں کو لیز پر دی گئی تھی جو 2005ء میں نجی تعمیراتی کمپنی نے لیز پر حاصل کرلی، مصطفٰی کمال نے بلڈر کو کثیرالمنزلہ عمارت کی تعمیر کی غیر قانونی اجازت دی۔ نیب کی جانب سے دائر ریفرنس میں دیگر ملزمان میں ڈی جی ایس بی سی اے افتخار قائم خانی، فضل الرحمان، ممتاز حیدر اور نذیر زرداری شامل ہیں۔
خبر کا کوڈ : 800941
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب