0
Saturday 22 Jun 2019 17:25

غذر میں معروف فٹبالر اپنے ہی رشتہ داروں کے ہاتھوں قتل

غذر میں معروف فٹبالر اپنے ہی رشتہ داروں کے ہاتھوں قتل
اسلام ٹائمز۔  غذر کی تحصیل یاسین میں معروف فٹبالر اسرار الدین اپنے ہی رشتہ داروں کے ہاتھوں قتل ہو گیا، پولیس نے فٹبالر اسرار الدین کے قتل کے الزام میں دو کزن سمیت تین افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔ دو روز قبل اسرار الدین رات کو اپنے گھر سے پراسرار طور پر لاپتہ ہو گیا تھا، جس کی تحقیقات جاری تھیں، پولیس کے مطابق ملزمان نے اعتراف جرم کر لیا ہے، ملزمان نے پولیس کے سامنے اقبال جرم کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے اسرار الدین پر گھر کے عقب سے فائرنگ کی اور پتھراؤ کر کے دریائے یاسین میں چھلانگ لگانے پر مجبور کیا۔ تینوں ملزمان کیخلاف یاسین پولیس نے قتل کا مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔
 
خبر کا کوڈ : 800945
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش