QR CodeQR Code

وزیراعلٰی عثمان بزدار نے کفایت شعاری کی نئی مثال قائم کردی

پنجاب حکومت کا وزیراعلٰی ہاؤس کے خرچوں میں کروڑوں روپے کمی کا دعویٰ

22 Jun 2019 18:36

وزیراعلٰی ہاؤس میں کفایت شعاری اور غیر ضروری اخراجات کو کم کرنے کی پالیسی کے تحت گاڑیوں کی مرمت کی مد میں اخراجات ساڑھے 4کروڑ روپے سے کم کرکے نصف کر دئیے گئے ہیں۔ اسی طرح سکیورٹی اخراجات میں تقریباً66 فیصد کمی کی گئی ہے جو 83کروڑ روپے سے کم ہو کر 28 کروڑ روپے رہ گئے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعلٰی پنجاب عثمان بزدار کی طرف سے وزیراعلٰی ہاؤس کے خرچوں میں کروڑوں روپے کی کمی کا دعویٰ کیا گیا ہے۔ پنجاب کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ وزیراعظم کے ویژن کے مطابق بچت اور شفافیت کے ویژن پر عمل پیرا ہیں، سرکاری خزانے میں غیر ضروری اخراجات مفاد عامہ کے منافی ہیں۔ وزیراعلٰی کے دفتر نے تنخواہوں کے علاوہ دیگر اہم مدات میں 2017-18ء کی نسبت مالی سال 2018-19ء کے حقیقی اخراجات میں 60 فیصد کمی کی ہے۔ حکومت پنجاب کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ وزیراعلٰی کے تحائف و مہمانداری کے اخراجات 11 کروڑ سے کم کر کے 3 کروڑ روپے کر دئیے گئے ہیں۔ کفایت شعاری کی پالیسی کے تحت گاڑیوں کی مرمت کی مد میں اخراجات ساڑھے 4 کروڑ روپے سے گھٹا کر نصف کر دئیے گئے ہیں۔ حکام کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ سابق وزیراعلٰی اور ان کے عزیز واقارب کی نجی رہائشگاہوں کی سکیورٹی پر 2 ہزار سے زائد اہلکار تعینات تھے، لیکن اب اہلکاروں کی تعداد میں خاطر خواہ کمی کی گئی ہے اب صرف ناگزیر ضرورت کے تحت اہلکار تعینات ہیں۔ سکیورٹی اخراجات میں تقریباً 66 فیصد کمی کی گئی ہے جو 83 کروڑ روپے سے کم ہو کر 28 کروڑ روپے رہ گئے ہیں۔

 


خبر کا کوڈ: 800962

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/800962/پنجاب-حکومت-کا-وزیراعل-ی-ہاؤس-کے-خرچوں-میں-کروڑوں-روپے-کمی-دعوی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org