QR CodeQR Code

گلگت سکردو روڈ پر روندو طورمک کے عوام کا اپنے مطالبات کے حق میں 7 گھنٹے کا طویل دھرنا

22 Jun 2019 20:50

عوام اپنے علاقے کے سرکاری سکولوں اور ہسپتال میں ناکافی سہولیات، ٹرک ایبل روڈ منصوبے کیلئے فنڈز نہ رکھنے کیخلاف احتجاج کر رہے تھے۔ اسسٹنٹ کمشنر روندو سے کامیاب مذاکرات کے بعد دھرنا ختم کر دیا گیا۔


اسلام ٹائمز۔ گلگت سکردو روڈ پر روندو طورمک کے عوام نے اپنے مطالبات کے حق میں 7 گھنٹے تک دھرنا دیا اور احتجاج ریکارڈ کرایا۔ روندو طورمک کے سینکڑوں عوام صبح گلگت سکردو روڈ پر جمع ہونا شروع ہوئے بعد میں روڈ پر دھرنا دے کر ہر قسم کی ٹریفک کیلئے مکمل بند کر دیا۔ عوام اپنے علاقے کے سرکاری سکولوں اور ہسپتال میں ناکافی سہولیات، ٹرک ایبل روڈ منصوبے کیلئے فنڈز نہ رکھنے کیخلاف احتجاج کر رہے تھے۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ گذشتہ ماہ طورمک میں کھلی کچہری میں حکام نے جتنے بھی وعدے کئے تھے ان میں سے ایک بھی پورا نہ ہوا، ہائر سکینڈری سکول میں سائنس ٹیچر سرے سے ہی موجود نہیں، عوام نے اپنی مدد آپ کے تحت ٹیچر کا بندوبست کیا ہوا ہے، ٹرک روڈ منصوبے کو سات سال گزرنے کے بائوجود ادھورا رکھا گیا رواں سال کی اے ڈی پی میں روڈ کیلئے کوئی فنڈ مختص نہیں کیا گیا۔ اسسٹنٹ کمشنر روندو طیب سمیع نے مظاہرین سے مذاکرات کئے اور تمام مطالبات اعلٰی حکام تک پہنچانے کی یقین دہانی کرائی جس کے بعد سات گھنٹوں سے جاری دھرنا ختم کر دیا گیا، تاہم عوام نے دھمکی دی کہ ایک ماہ کے اندر مطالبات منظور نہ ہوئے تو عوام دوبارہ سڑکوں پر نکلیں گے اور گلگت سکردو روڈ کو ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند کر دینگے۔


خبر کا کوڈ: 800980

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/800980/گلگت-سکردو-روڈ-پر-روندو-طورمک-کے-عوام-کا-اپنے-مطالبات-حق-میں-7-گھنٹے-طویل-دھرنا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org