QR CodeQR Code

پاکستان اسلئے نہیں بنا کہ قوم کی مرضی کیخلاف حکومت مسلط کیجائے، فضل مولانا الرحمٰن

22 Jun 2019 23:06

مولانا فضل الرحمٰن نے اعلان کیا کہ جون کے آخری ہفتے میں کل جماعتی کانفرنس کریں گے اور اس میں حزب اختلاف کی تمام جماعتیں شریک ہوں گی، جس کے بعد تمام جماعتوں کا متفقہ ردعمل سامنے آئے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اس لئے نہیں بنا کہ قوم کی مرضی کے خلاف حکومت مسلط کی جائے۔


اسلام ٹائمز۔ مولانا فضل الرحمٰن نے آل پارٹیز کانفرنس 26 جون صبح 11 بجے اسلام آباد میں بلانے کا اعلان کر دیا ہے۔ یاد رہے گذشتہ ہفتے پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور جمیعت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کے درمیان ملاقات ہوئی جس کے دوران حکومت مخالف تحریک اور کل جماعتی کانفرنس (اے پی سی) پر مشاورت کی گئی تھی۔ مولانا فضل الرحمٰن نے اعلان کیا کہ جون کے آخری ہفتے میں کل جماعتی کانفرنس کریں گے اور اس میں حزب اختلاف کی تمام جماعتیں شریک ہوں گی، جس کے بعد تمام جماعتوں کا متفقہ ردعمل سامنے آئے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اس لئے نہیں بنا کہ قوم کی مرضی کے خلاف حکومت مسلط کی جائے۔
 


خبر کا کوڈ: 801003

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/801003/پاکستان-اسلئے-نہیں-بنا-کہ-قوم-کی-مرضی-کیخلاف-حکومت-مسلط-کیجائے-فضل-مولانا-الرحم-ن

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org