0
Sunday 23 Jun 2019 06:29

پاک، قطر مذاکرات میں دوطرفہ تعلقات کا اعلامیہ جاری

پاک، قطر مذاکرات میں دوطرفہ تعلقات کا اعلامیہ جاری
اسلام ٹائمز۔ پاکستان اور قطر کے درمیان ہونے والے مذاکرات میں دو طرفہ تعلقات کا اعلامیہ جاری کر دیا گیا۔ وزیراعظم ہاؤس کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان اور امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی نے پاک قطر قریبی تعلقات کے عزم کا اعادہ کیا، دونوں رہنماؤں نے سیاسی اور معاشی پارٹنر شپ بڑھانے کے بھی عزم کا اظہار کیا۔ اعلامیے کے مطابق دونوں ملکوں کے درمیان دو طرفہ تجارت بڑھانے کے اقدامات پر زور دیا گیا جبکہ زراعت اور خوراک کے شعبوں میں اشتراک بڑھانے پر بھی اتفاق ہوا ہے۔ دونوں ممالک نے ایل این جی اور ایل پی جی سمیت توانائی کے شعبے میں تعاون بڑھانے اور تیل و گیس کی تلاش اور پیداوار میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم پاکستان عمران خان سے امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی کی ملاقات ہوئی، ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے دو طرفہ امور اور علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔
خبر کا کوڈ : 801018
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش