QR CodeQR Code

چین میں طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی

23 Jun 2019 07:44

غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق گوئی ژو صوبے میں طوفانی بارشوں کے بعد سیلابی ریلوں نے نظام زندگی درہم برہم کر دیا۔ شہروں کی سڑکیں دریا کا منظر پیش کرنے لگیں جبکہ سیلابی ریلے کئی گاڑیاں بھی بہا لے گئے۔


اسلام ٹائمز۔ چین کے جنوب مغربی حصوں میں طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی۔ سیلابی ریلوں میں کئی گاڑیاں بہہ گئیں جبکہ 4 افراد لاپتا ہو گئے۔ چین کے گوئی ژو صوبے میں طوفانی بارشوں کے بعد سیلابی ریلوں نے نظام زندگی درہم برہم کر دیا۔ شہروں کی سڑکیں دریا کا منظر پیش کرنے لگیں جبکہ سیلابی ریلے کئی گاڑیاں بھی بہا لے گئے۔ پولیس اور فائرفائٹرز کی ٹیمیں متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں۔ غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق سیلابی ریلے میں بہہ کر 4 افراد لاپتا ہو چکے ہیں۔
 


خبر کا کوڈ: 801019

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/801019/چین-میں-طوفانی-بارشوں-نے-تباہی-مچا-دی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org