0
Sunday 23 Jun 2019 12:05

گورنر پنجاب کا دورہ سرگودہا، پی ٹی آئی کے پارلیمانی رہنماؤں سے ملاقاتیں

گورنر پنجاب کا دورہ سرگودہا، پی ٹی آئی کے پارلیمانی رہنماؤں سے ملاقاتیں
اسلام ٹائمز۔ پی ٹی آئی پنجاب میں دھڑے بندی کے پیش نظر صوبائی وزیر ہاوسنگ کے دورے کے بعد گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے سرگودہا میں پاکستان تحریک انصاف کے پارلیمانی رہنماؤں سے ملاقاتیں کی ہیں۔ صوبائی وزیر انصر مجید نیازی، پنجاب اسمبلی کے ارکان منیب سلطان چیمہ، فیصل فاروق چیمہ، غلام علی اصغر لاہڑی، چوہدری افتخار گوندل، حس انعام پراچہ، رکن قومی اسمبلی عامر سلطان چیمہ اور وزیراعظم عمران خان کے مشیر چوہدری ندیم افضل چن سے سرکٹ ہاوس میں سرگودہا میں ہونیوالی ملاقات میں اراکین اسمبلی کے تحفظات اور شکایات کا جائزہ لیا گیا۔ علاوہ ازیں گورنر پنجاب نے پی ٹی آئی کے صوبائی رہنماء ممتاز اختر کاہلوں سے ملاقات کے بعد مختصر وقت کیلئے مقامی صحافیوں سے بات چیت کی۔ واضح رہے کہ گورنر پنجاب نے حسن پراچہ اور انصر مجید نیازی کے گھروں میں الگ الگ نشستوں میں کارکنوں سے گفتگو کی۔
خبر کا کوڈ : 801055
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش