QR CodeQR Code

حب، گڈانی کے ساحل پر نہاتے ہوئے 2 افراد ڈوب کر جاں بحق

23 Jun 2019 12:33

ایدھی فاؤنڈیشن کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والے دونوں افراد کراچی کے رہائشی ہیں، جن کی شناخت ابراہیم اور سعد کے نام سے ہوئی ہے، ابراہیم لیاقت آباد اور متوفی سعد گلبرگ کا رہائشی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ گڈانی کے ساحل پر نہاتے ہوئے 2 افراد ڈوب کر جاں بحق ہوگئے جن کی لاشیں نکال لی گئی ہیں۔ ذرائع کیمطابق کراچی سے ملحقہ بلوچستان کے ضلع حب کے علاقے گڈانی میں سمندر میں نہاتے ہوئے 2 افراد ڈوب گئے، ساحل پر موجود امدادی رضاکاروں نے دونوں افراد کی لاشیں نکال کر ورثاء کے حوالے کردی ہیں۔ ترجمان ایدھی فاؤنڈیشن کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والے دونوں افراد کراچی کے رہائشی ہیں، جن کی شناخت ابراہیم اور سعد کے نام سے ہوئی ہے، ابراہیم لیاقت آباد اور متوفی سعد گلبرگ کا رہائشی ہے۔
 


خبر کا کوڈ: 801059

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/801059/حب-گڈانی-کے-ساحل-پر-نہاتے-ہوئے-2-افراد-ڈوب-کر-جاں-بحق

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org