QR CodeQR Code

ہنزہ، ششپر گلیشئر سے بننے والی جھیل سے پانی کا اخراج شروع، شاہراہ قراقرم بند

23 Jun 2019 13:02

نالے سے پانی کا بہائو 700 سے 2400 کیوسک بڑھ گیا ہے جس کے بعد نشیبی علاقوں کے لوگوں کو خبردار کر دیا گیا ہے، پانی کے بہائو میں اچانک تیزی سے شاہراہ قراقرم کا بڑا حصہ تباہ ہو چکا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ ہنزہ حسن آباد نالے میں موجود ششپر گلیشئر سے وجود میں آنے والی جھیل سے پانی کا اخراج شروع ہو گیا، آس پاس کے علاقوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے، نالے سے پانی کا بہائو 700 سے 2400 کیوسک بڑھ گیا ہے جس کے بعد نشیبی علاقوں کے لوگوں کو خبردار کر دیا گیا ہے، پانی کے بہائو میں اچانک تیزی سے شاہراہ قراقرم کا بڑا حصہ تباہ ہو چکا ہے جس کیوجہ سے پاک چین تجارتی سرگرمیاں معطل ہو کر رہ گئی ہیں۔ ٹریفک کو متبادل شاہراہ کی طرف موڑ دیا گیا ہے۔ جی بی ڈی ایم اے کے حکام کے مطابق کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے انتظامیہ کو الرٹ کر دیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ سال ہنزہ کے علاقے حسن آباد نالے میں موجود گلیشئر اچانک آبادی کی جانب سرکنا شروع ہوا تھا جس کیوجہ سے ایک مصنوعی جھیل بھی وجود میں آئی تھی۔ جھیل پھٹنے کی صورت میں کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے حکومت نے پہلے ہی حفاظتی اقدامات کر رکھے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 801063

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/801063/ہنزہ-ششپر-گلیشئر-سے-بننے-والی-جھیل-پانی-کا-اخراج-شروع-شاہراہ-قراقرم-بند

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org