0
Sunday 23 Jun 2019 15:08

ڈی آئی خان، سی ٹی ڈی کی کارروائی میں 1 ڈاکو ہلاک، 1 گرفتار

ڈی آئی خان، سی ٹی ڈی کی کارروائی میں 1 ڈاکو ہلاک، 1 گرفتار
اسلام ٹائمز۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ نے تھانہ کینٹ کی حدود میں کارروائی کرکے ڈکیت گروہ کے سربراہ ضیاء رمک والا کو ہلاک کر دیا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان میں تھانہ کینٹ کی حدود کے اندر سی ٹی ڈی نے مسلح کارروائی کی ہے جس میں ضیاء رمک والا ہلاک ہو گیا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق سی ٹی ڈی کو اطلاع ملی تھی کہ ضیاء رمک والا اور دوست محمد گروہ کا ساتھی جاوید کوٹلہ سیداں  بائی پاس کے قریب موجود ہیں، حس پر پولیس نے فوری کاروائی کرتے ہوئے ضیاء رمک والا کو ہلاک کر دیا ہے۔ پولیس کے مطابق ضیاء رمک والے کے سر کی قیمت لاکھوں روپے مقرر تھی جبکہ دوست محمد ڈکیت گروپ کے ساتھی رمضان کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ دنوں پولیس نے اسی طرح کی کارروائی کرکے نواب کے علاقے میں ایک ڈاکو کو ہلاک کیا تھا جبکہ گزشتہ روز تھانہ کلاچی کی حدود میں کارروائی کے دوران ہلاک ہونے والے کے لواحقین نے جی پی او چوک میں دھرنا دیکر کئی گھنٹے ٹریفک کو معطل رکھا تھا۔ 
خبر کا کوڈ : 801072
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش