0
Sunday 23 Jun 2019 15:30

سید سجاد زیدی ایم ڈبلیو ایم ضلع اوکاڑہ کے سیکرٹری جنرل منتخب

سید سجاد زیدی ایم ڈبلیو ایم ضلع اوکاڑہ کے سیکرٹری جنرل منتخب
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان ضلع اوکاڑہ  کا "جان نثاران امام عصر کنونشن" نخلستان ہوٹل میں منعقد ہوا، جس میں کثرت رائے سے سید سجاد رضا زیدی آئندہ 3 سال کیلئے ضلع کے سیکرٹری جنرل اور سید ممتاز حسین بخاری ڈپٹی سیکرٹری جنرل منتخب ہوگئے۔ اس موقع پر مولانا سید حسن رضا ہمدانی  نے نو منتخب سیکرٹری جنرل سے حلف لیا۔ اجلاس میں صوبائی کابینہ کے رکن رائے ناصر علی، رانا ماجد علی نے بھی شرکت کی اور انتخابی عمل کی نگرانی کی۔ اس موقع پر رکن صوبائی کابینہ مولانا سید حسن رضا ہمدانی  نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ پنجاب کی تنظیم نو کا عمل تیزی سے جاری ہے، جسے آئندہ چند دنوں میں مکمل کر لیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ قائد شہید علامہ عارف حسین الحسینی کی برسی کے اجتماع میں سینٹرل پنجاب سے بھرپور شرکت کی جائے گی۔
خبر کا کوڈ : 801073
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش