0
Sunday 23 Jun 2019 15:51

رواں ماہ کی تیس تاریخ کے بعد خفیہ جائیدادیں رکھنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی، حماد اظہر

رواں ماہ کی تیس تاریخ کے بعد خفیہ جائیدادیں رکھنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی، حماد اظہر
اسلام ٹائمز۔ وزیر مملکت برائے ریونیو حماد اظہر کا کہنا ہے کہ حکومت نے غیررجسٹرڈ جائیدادوں کے اعدادوشمار اکٹھے کیے ہیں، جو فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی ویب سائٹ پر موجود ہیں۔ تفصیلات کے مطابق وزیرمملکت برائے ریونیو حماد اظہر کا کہنا ہے کہ رواں ماہ کی تیس تاریخ کے بعد خفیہ جائیدادیں رکھنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر مملکت برائے ریونیو نے کہا کہ زیادہ سے زیادہ محصولات کی وصولی کے لیے نان فائلرز کے خلاف کارروائی کی جائے گی، جس سے قومی معیشت کے فروغ کی راہ ہموار ہوگی۔ یاد رہے کہ دو روز قبل چیئرمین ایف بی آر کا کہنا تھا کہ جو اسکیم لے گا اورجو نہیں لے گا، دونوں صورتوں میں ہمارا فائدہ ہے، جو اسکیم لیں گے وہ خوش رہیں گے اور جو نہیں لیں گے انہیں پریشانی ہوگی، شہری شناختی کارڈ کی بنیاد پر اپنی آن لائن معلومات لے سکیں گے۔ شبر زیدی کا کہنا تھا کہ ہم نے کسی کے مخالف چھاپے نہیں مارے، ٹریولنگ، یوٹیلٹی بلز، بینک ٹرانزیکشن سمیت تمام معلومات ایف بی آر کے پاس ہیں۔

 
خبر کا کوڈ : 801076
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش