QR CodeQR Code

کوہستان، مسافر جیپ دریا میں گرنے سے 9 افراد جاں بحق

23 Jun 2019 17:24

پولیس نے بتایا کہ 9 افراد نے گاڑی سے اسوقت چھلانگ لگائی جب وہ دریائے سندھ میں گر رہی تھی اور وہ معمولی زخمی ہوئے جبکہ 2 خواتین اور 3 بچوں سمیت دریا میں گرنے والے 9 افراد جاں بحق ہوگئے۔


اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے ضلع کوہستان میں مسافر جیپ دریا میں گرنے سے خواتین اور بچوں سمیت 9 افراد جاں بحق جبکہ 3 زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق جیپ سیر غازی آباد سے 21 مسافروں کو بٹھا کر غدر کے علاقے کی جانب رواں دواں تھی لیکن راستہ خراب ہونے کی وجہ سے شلکن آباد کے مقام پر ڈرائیور سے بے قابو ہو کر دریائے سندھ میں جا گری۔ پولیس نے بتایا کہ 9 افراد نے گاڑی سے اسوقت چھلانگ لگائی جب وہ دریائے سندھ میں گر رہی تھی اور وہ معمولی زخمی ہوئے جبکہ 2 خواتین اور 3 بچوں سمیت دریا میں گرنے والے 9 افراد جاں بحق ہوگئے۔ جاں بحق ہونے والے 9 افراد میں سے 7 کی لاشیں نکال لی گئی ہیں جنہیں قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ پولیس کے مطابق دریا میں ڈوبنے والے دیگر افراد کی لاشیں نکالنے کی کوششیں جاری ہیں، اس سلسلے میں جائے حادثہ پر اتنظامیہ کے عہدیدار بھی موجود ہیں۔


خبر کا کوڈ: 801081

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/801081/کوہستان-مسافر-جیپ-دریا-میں-گرنے-سے-9-افراد-جاں-بحق

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org