0
Sunday 23 Jun 2019 17:38

نواز لیگ کے بعد پیپلز پارٹی نے بھی میثاق معیشت کی پیشکش واپس لے لی

نواز لیگ کے بعد پیپلز پارٹی نے بھی میثاق معیشت کی پیشکش واپس لے لی
اسلام ٹائمز۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے بعد پاکستان پیپلز پارٹی نے بھی میثاق معیشت کی پیشکش واپس لے لی۔ پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور سابق قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے میثاق معیشت پر اسپیکر قومی اسمبلی کی طرف سے پارلیمانی کمیٹی کی مخالفت کر دی اور کہا کہ اس معاملے پر وزیراعظم خود حزب اختلاف سے بات کریں۔ انہوں نے کہا کہ آصف زرداری کے معیشت پر تعاون کے سنجیدہ بیان کا مذاق اڑایا گیا، وزیراعظم اس پر وزراء سے وضاحت طلب کریں، بجٹ منظوری رکوانے کیلئے پیر کے روز حکومتی اتحادیوں کے ساتھ بات کہ جائے گی۔ مولانا فضل الرحمان کے اسلام آباد کے ممکنہ لاک ڈاﺅن پر خورشید شاہ نے کہا کہ مولانا کو قائل کریں گے کہ ایسا نہ کریں۔ چیئرمین سینیٹ کی تبدیلی پر مریم نواز اور بلاول بھٹو کے اتفاق کی خبروں پر خورشید شاہ نے کہا کہ ابھی اس پر پیپلز پارٹی کی کوئی رائے نہیں ہے، کل جماعتی کانفرنس میں دوسری جماعتوں کی رائے سنیں گے۔
خبر کا کوڈ : 801087
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش