0
Sunday 23 Jun 2019 17:56

شام میں پاکستانی قونصلر کا ناروا سلوک، ڈرائیور کی خودکشی کی کوشش

شام میں پاکستانی قونصلر کا ناروا سلوک، ڈرائیور کی خودکشی کی کوشش
اسلام ٹائمز۔ شام کے دارالحکومت میں قائم پاکستانی قونصلر کے ایک ڈرائیور نے سفارتکار کے ساتھ مبینہ طور پر مالی امور خراب ہونے پر خودکشی کی کوشش کی تاہم اسے بچالیا گیا۔ ادھر دفتر خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر محمد فیصل کا کہنا ہے کہ وزارت خارجہ کو دمشق میں پاکستانی سفارتخانے کے ڈرائیور محمد اقبال کے ساتھ پیش آنے والے واقعے کی اطلاعات موصول ہوگئی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ محمد اقبال کا علاج معالجہ جاری ہے جبکہ ان کی حالت اب بہتر ہے۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ وزارت خارجہ اس معاملے کا جائزہ لے رہی ہے، جبکہ مزید تفصیلات بھی حاصل کی جارہی ہیں۔ ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق خودکشی کی کوشش کرنے والے ڈرائیور محمد اقبال کا کہنا ہے کہ اس نے قونصلر مطیع الرحمٰن باجوہ کے پاس اپنی کچھ رقم امانت کے طور پر رکھوائی تھی۔ انہوں نے مزید کہا کہ جب انہوں نے اپنی رقم واپس لینے کا مطالبہ کیا تو قونصلر نے کسی بھی رقم کے بطور امانت رکھے ہونے سے انکار کردیا۔ مذکورہ ڈرائیور نے موقف اختیار کیا کہ اس نے اپنی محنت کی کمائی نہ ملنے کی وجہ سے خودکشی کی کوشش کی۔
خبر کا کوڈ : 801089
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش