QR CodeQR Code

چوڑیاں توڑ کر ہتھکڑی پہنے کا فیصلہ کرنیوالی مریم کی سیاست سے مطمئن ہوں، کیپٹن صفدر

23 Jun 2019 19:11

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے رہنما نے کہا کہ یاسی قیادت کو جیلوں میں ڈال کر 71ء کا سانحہ دھرانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ (ن) کے رہنما کیپٹن (ر) صفدر نے کہا ہے کہ سیاسی قیادت کو جیلوں میں ڈال کر 71ء کا سانحہ دھرانے کی کوشش کی جا رہی ہے، 70 سالوں میں پاکستان اتنا کمزور نہیں ہوا جتنا آج ہے، ملک نازک دور سے گزر رہا ہے، میعیشت تباہ ہو چکی ہے، کراچی کو نواز شریف نے اپنا خون پسینہ دے کر ٹھیک کیا تھا، آج ملک کے حالات دوبارہ خراب ہیں، مریم نواز سندھ کو دورہ کریں گی، یہ بھی انکا ہی گھر ہے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں میڈیا سے بات چیت میں کیپٹن صفدر نے کہا کہ ملک میں دھماکے ہو رہے ہیں، لوڈشیڈنگ ہو رہی ہے، 70 سالوں میں پاکستان اتنا کمزور نہیں ہوا، جتنا آج ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ بجٹ عوامی نہیں ہے، اسکا فیصلہ اسمبلی میں بھی ہوگا اور سڑکوں پر بھی۔

کیپٹن صفدر نے کہا کہ نواز شریف نے این ار او مشرف دور میں نہیں لیا، تو اب کیا لیں گے،نواز شریف 70 سال کے ہوکر جیل میں اپنا بیانیہ دے رہے ہیں، وہی بیانیہ چلے گا۔ انہوں نے کہا کہ مریم نواز شریف کے طریقہ سیاست سے مطمئن ہوں، مریم نواز نے اپنی چوڑیاں توڑ کر ہتھکڑی پہنے کا فیصلہ کیا ہے، یہ بیانیہ ہے مریم کا اور بات اب دور تک جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ مریم نواز سندھ کو دورہ کریں گی، یہ بھی انکا ہی گھر ہے، مریم نواز سندھ میں کونے کونے میں جائیں گی، سیاسی قیادت کو جیلوں میں ڈال کر 71ء کا سانحہ دھرانے کی کوشش کی جا رہی ہے، 1971ء میں بھی سیاسی قیادت کو جیلوں میں ڈالا گیا تھا۔


خبر کا کوڈ: 801094

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/801094/چوڑیاں-توڑ-کر-ہتھکڑی-پہنے-کا-فیصلہ-کرنیوالی-مریم-کی-سیاست-سے-مطمئن-ہوں-کیپٹن-صفدر

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org