0
Sunday 23 Jun 2019 19:17

میثاق معیشت نہیں، آئی ایم ایف سے نجات میں ہی عوام کے مسائل کا حل ممکن ہے، محمد حسین محنتی

میثاق معیشت نہیں، آئی ایم ایف سے نجات میں ہی عوام کے مسائل کا حل ممکن ہے، محمد حسین محنتی
اسلام ٹاٗمز۔ جماعت اسلامی سندھ کے امیر و سابق رکن قومی اسمبلی محمد حسین محنتی نے کہا ہے کہ میثاق معیشت نہیں بلکہ سود کی لعنت سے پاک معیشت اور آئی ایم ایف کی غلامی سے نجات حاصل کرکے ہی ملکی معیشت بحال اور عوام کے مسائل کا حل ممکن ہے، حکومت ٹیکسوں کی بھرمار کرکے عوام کی زندگی اجیرن بنانے کی بجائے گھی، چینی، دالیں، گیس، بجلی سمیت اشیائے ضروریہ پر عوام کو ریلیف دیکر قوم سے کئے گئے وعدے پورے کرے، اقامت دین کے لئے جدوجہد ایک بڑا کام ہے، دین سے جڑے رہنے میں ہی دنیا و آخرت کی کامیابی مضمر ہے، جماعت اسلامی اصلاح معاشرہ، کرپشن فری اور اسلامی پاکستان کے لئے اپنی جدوجہد جاری رکھے گی، 30 جون کو کراچی میں سینیٹر سراج الحق کی قیادت میں مہنگائی و دیگر عوامی مسائل پر مارچ بھی اسی سلسلے کی کڑی ہے، ذمہ داران بلدیاتی انتخابات کی تیاری اور حکومت کے عوام دشمن اقدامات کے خلاف رائے عامہ کو ہموار کریں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہالا میں جماعت اسلامی ضلع مٹیاری کے ذمہ داران کے اجلاس سے خطاب کے دوران کیا۔ صوبائی سیکریٹری اطلاعات مجاہد چنا، ضلعی امیر فقیر محمد لاکھو، مفتی ولی محمد سہتو، جنرل سیکریٹری الطاف بھٹو، ایاز احمد اصلاحی و دیگر ضلعی ذمہ داران و مقامات کے امراء بھی اجلاس میں شریک تھے۔ اجلاس میں رمضان شریف کی سرگرمیوں، بلدیاتی انتخابات، 26 اگست کو جماعت اسلامی کے یوم تاسیس اور دیگر امور کا جائزہ سمیت آئندہ کی منصوبہ بندی بھی کی گئی۔ صوبائی امیر نے زور دیا کہ وہ جماعت اسلامی کی دعوت کو تمام افراد تک پہنچانے کے ساتھ تعلق بااللہ مضبوط اور اصلاح معاشرہ کے لئے اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔
خبر کا کوڈ : 801095
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش