QR CodeQR Code

لاڑکانہ میں ایڈز، پی ٹی آئی کا وزیر صحت سندھ سے استعفے کا مطالبہ

23 Jun 2019 19:29

کراچی میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے خرم شیر زمان نے کہا کہ وزیر صحت کی نا اہلی سے چھوٹے بچے آج ایڈز جیسے مرض میں مبتلا ہیں، حکومت سندھ نے محکمہ صحت کو تباہ و برباد کردیا ہے، وزیر صحت نے سندھ کے عوام کی زندگیوں کے ساتھ کھلواڑ کیا۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کراچی کے صدر اور رکن سندھ اسمبلی خرم شیر زمان نے مطالبہ کیا ہے کہ وزیر صحت سندھ مستعفی ہو جائیں۔ کراچی میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے خرم شیر زمان نے کہا کہ لاڑکانہ میں ایڈز کے لئے ذمہ دار پیپلز پارٹی اور وزیر صحت ہیں، کیوں کہ سندھ میں پابندی کے باوجود غیر معیاری انتقال خون جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ صوبے میں استعمال شدہ سرنجز کا استعمال بھی جاری ہے، وزیر صحت نے استعمال شدہ سرنجز پر پابندی کیوں عاید نہیں کی؟۔ انہوں نے کہا کہ وزیر صحت کی نااہلی سے چھوٹے بچے آج ایڈز جیسے مرض میں مبتلا ہیں، حکومت سندھ نے محکمہ صحت کو تباہ و برباد کردیا ہے، وزیر صحت نے سندھ کے عوام کی زندگیوں کے ساتھ کھلواڑ کیا، وہ استعفیٰ دیں۔


خبر کا کوڈ: 801096

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/801096/لاڑکانہ-میں-ایڈز-پی-ٹی-آئی-کا-وزیر-صحت-سندھ-سے-استعفے-مطالبہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org