اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے ضلع لکی مروت میں ٹرک اور گاڑی کے مابین تصادم کے نتیجہ میں 3 افغانیوں سمیت 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کے مطابق لکی مروت میں انڈس ہائی وے پر غزنی خیل اڈہ کے قریب تیز رفتار گاڑی اور ٹرک کے مابین تصادم ہوا جس کے نتیجہ میں گاڑی میں سوار باپ بیٹے سمیت 4 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جبکہ ٹرک ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا۔ پولیس نے بتایا کہ جاں بحق ہونے والوں میں 3 افراد کا تعلق افغانستان سے تھا جو جنوبی وزیرستان وانا سے بنوں جارہے تھے، لاشوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔