QR CodeQR Code

یمنی افواج کے دفاعی حملے جاری، 2 سعودی ڈرون طیارے تباہ، متعدد سعودی فوجی ہلاک

23 Jun 2019 21:04

یمنی ذرائع نے نجران میں انصاراللہ کے اسنائپرز کے ہاتھوں جارح سعودی اتحاد کے 8 فوجیوں کی ہلاکت کیساتھ ساتھ یمنی افواج کے تازہ ترین میزائل حملوں اور 2 سعودی ڈرون طیاروں کی تباہی کی خبر دی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ نئے سال کے آغاز سے ہی یمن کے اندرونی و بیرونی محاذوں پر یمنی اسنائپرز کے دفاعی آپریشنز میں خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے، جن کے نتیجے میں جارح سعودی اتحاد کے دسیوں فوجی ہلاک و زخمی ہوچکے ہیں۔ یمنی نیوز چینل "المسیرہ" کے مطابق گذشتہ روز انصاراللہ یمن کے اسنائپرز نے سعودی عرب کے جنوب میں "نجران" کے علاقے میں واقع "السدیس" نامی فوجی اڈے پر اپنے تازہ ترین حملات میں 8 سعودی فوجیوں کو ہلاک کر دیا ہے۔ دوسری طرف گذشتہ روز انصاراللہ یمن نے جنوبی سعودی عرب میں جارح سعودی اتحاد کے فوجیوں اور دوسرے مسلح گروپس کے ٹھکانوں کو اپنے "گراد" اور "زلزال-1" میزائلوں کا نشانہ بھی بنایا ہے۔

"النجم الثاقب" نیوز ایجنسی کے مطابق انصاراللہ کے میزائلوں نے جارح سعودی اتحاد میں شامل سوڈانی مسلح گروپس کے ٹھکانوں کو بھی اپنا نشانہ بنایا۔ اسی طرح یمنی اینٹی ایئرکرافٹس اور عوامی دفاعی کمیٹیوں نے نجران میں ہی گذشتہ روز سے تاحال 2 سعودی ڈرونز بھی مار گرائے ہیں۔ واضح رہے کہ سعودی عرب کی سرکردگی میں بنائے گئے اس فوجی اتحاد نے پانچ سال پہلے سے غریب ترین عرب ملک یمن پر وہاں کے مستعفی صدر "عبدربہ منصور ہادی" کو حکومت میں واپس لانے کی خاطر شدید ترین ہوائی، زمینی اور بحری حملات کا آغاز کر رکھا ہے، جس کے نتیجے میں تاحال 91 ہزار سے زائد بیگناہ یمنی عوام جانبحق ہوچکے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 801104

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/801104/یمنی-افواج-کے-دفاعی-حملے-جاری-2-سعودی-ڈرون-طیارے-تباہ-متعدد-فوجی-ہلاک

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org