0
Sunday 23 Jun 2019 21:13

سید تحسین نقوی ایم ڈبلیو ایم ضلع اٹک کے سیکرٹری جنرل منتخب

سید تحسین نقوی ایم ڈبلیو ایم ضلع اٹک کے سیکرٹری جنرل منتخب
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین ضلع اٹک کا انٹرا پارٹی الیکشن شین باغ الزہراء ع ٹیکنیکل سنٹر پر منعقد ہوا، جس میں اٹک ضلع کے تمام یونٹس اراکین شریک ہوئے۔ انٹرا پارٹی الیکشن میں عمائدین شہر کی بڑی تعداد نے بھی شرکت کی۔ شیعہ علماء کونسل اٹک کے وفد نے بھی پروگرام میں خصوصی شرکت کی۔ ناظم انتخابات کے فرائض علامہ عبدالخالق اسدی کی نگرانی میں مظاہر شگری سر انجام ددیئے۔ اس موقع پر پنجاب کے صوبائی سیکرٹری جنرل پنجاب علامہ عبد الخالق اسدی نے عمائدین شہر اور کارکنان سے خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین مخلصین، وطن دوست اور اسلامی اقدار کے محافظ افراد پر مشتمل ایک الہی کاروان ہے، جو معاشرے سے انتہا پسندی، عدم برداشت اور ظلم کیخلاف جدو جہد میں مصروف ہیں، انشاءاللہ وطن عزیز کی ترقی و استحکام اور استعماری قوتوں کیخلاف ہر فورمز پر آواز بلند کرتے رہیں گے۔ ضلع اٹک کی ضلعی شوریٰ نے بھاری اکثریت سے سید تحسین نقوی کو آئندہ تین سال کے لئے ضلعی میر کارواں منتخب کیا۔
خبر کا کوڈ : 801105
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب