QR CodeQR Code

سید تحسین نقوی ایم ڈبلیو ایم ضلع اٹک کے سیکرٹری جنرل منتخب

23 Jun 2019 21:13

ایم ڈبلیو ایم پنجاب کے صوبائی سیکرٹری جنرل نے اٹک میں کارکنان سے خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم ایک الہی کاروان ہے، جو معاشرے سے انتہا پسندی کیخلاف اور وطن عزیز کی ترقی و استحکام کیلئے مصروف عمل ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین ضلع اٹک کا انٹرا پارٹی الیکشن شین باغ الزہراء ع ٹیکنیکل سنٹر پر منعقد ہوا، جس میں اٹک ضلع کے تمام یونٹس اراکین شریک ہوئے۔ انٹرا پارٹی الیکشن میں عمائدین شہر کی بڑی تعداد نے بھی شرکت کی۔ شیعہ علماء کونسل اٹک کے وفد نے بھی پروگرام میں خصوصی شرکت کی۔ ناظم انتخابات کے فرائض علامہ عبدالخالق اسدی کی نگرانی میں مظاہر شگری سر انجام ددیئے۔ اس موقع پر پنجاب کے صوبائی سیکرٹری جنرل پنجاب علامہ عبد الخالق اسدی نے عمائدین شہر اور کارکنان سے خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین مخلصین، وطن دوست اور اسلامی اقدار کے محافظ افراد پر مشتمل ایک الہی کاروان ہے، جو معاشرے سے انتہا پسندی، عدم برداشت اور ظلم کیخلاف جدو جہد میں مصروف ہیں، انشاءاللہ وطن عزیز کی ترقی و استحکام اور استعماری قوتوں کیخلاف ہر فورمز پر آواز بلند کرتے رہیں گے۔ ضلع اٹک کی ضلعی شوریٰ نے بھاری اکثریت سے سید تحسین نقوی کو آئندہ تین سال کے لئے ضلعی میر کارواں منتخب کیا۔


خبر کا کوڈ: 801105

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/801105/سید-تحسین-نقوی-ایم-ڈبلیو-ضلع-اٹک-کے-سیکرٹری-جنرل-منتخب

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org