QR CodeQR Code

سید ظہیر نقوی ایم ڈبلیو ایم اسلام آباد کے ضلعی سیکرٹری جنرل منتخب

23 Jun 2019 21:33

ایم ڈبلیو ایم پنجاب کے صوبائی سیکرٹری جنرل نے نومنتخب سیکرٹری جنرل سے حلف لیا۔ ناظم انتخاب کے فرائض علامہ ضیغم عباس، علامہ شیر علی انصاری اور مظاہر شگری نے سر انجام دیئے۔


اسلام ٹائمز۔ مجلسِ وحدت مسلمین ضلع اسلام آباد کا انٹرا پارٹی الیکشن سنٹرل سیکرٹریٹ میں منعقد ہوا، جس میں ضلعی شوریٰ کے اراکین نے شرکت کی۔ الیکشن میں آئندہ تین سال کے لئے سید ظہیر نقوی کو بھاری اکثریت سے ضلع اسلام آباد کا سیکرٹری جنرل منتخب کیا گیا۔ پنجاب کے صوبائی سیکرٹری جنرل مجلسِ وحدت مسلمین علامہ عبد الخالق اسدی نے نومنتخب سیکرٹری جنرل سے حلف لیا۔ ناظم انتخاب کے فرائض علامہ ضیغم عباس، علامہ شیر علی انصاری اور مظاہر شگری نے سر انجام دیئے۔


خبر کا کوڈ: 801107

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/801107/سید-ظہیر-نقوی-ایم-ڈبلیو-اسلام-آباد-کے-ضلعی-سیکرٹری-جنرل-منتخب

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org