QR CodeQR Code

میثاقِ معیشت پر میرے بیان کو سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا گیا، مریم نواز شریف

23 Jun 2019 23:11

اپنے بیان میں نون لیگ کی ناءب صدر کا کہنا تھا جو شخص جعلی طریقے اور چور دروازے سے اقتدار میں آیا اس کے ساتھ کسی قسم کی بات چیت اور میثاق نہیں کرنا چاہیئے۔ مریم نواز نے یہ بھی کہا تھا کہ ہمیں اس جرم میں حصہ دار نہیں بننا چاہیئے، جو مینڈیٹ چرا کر آتا ہے آپ اس کو میثاق کی آفر نہیں کرتے آپ اس کو عبرت کا نشان بناتے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ اپوزیشن جماعت مسلم لیگ نون کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ کل پریس کانفرنس میں میثاق معیشت پر ان کے بیان کو میڈیا نے سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا۔ ایک بیان میں مریم نواز نے کہا کہ کل کہا تھا کہ عمران خان اور جعلی حکومت کی نالائقی نے معیشت کو مذاق بنا کے رکھ دیا ہے اور معیشت مکمل طور پر تباہ ہو چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تاہم ان کے بیان کو جس طرح پیش کیا گیا اس سے ان کی اور ان کے چچا شہباز شریف کی دل آزاری ہوئی۔ نون لیگی رہنما نے مزید کہا کہ شریف خاندان الحمدللّٰہ مکمل طور پر متحد ہے اور کسی قسم کا کوئی اختلاف نہیں ہے۔
گذشتہ روز مریم نواز نے پریس کانفرنس کے دوران کہا تھا کہ ان کے خیال میں میثاق معیشت مذاق معیشت ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ جو شخص جعلی طریقے اور چور دروازے سے اقتدار میں آیا اس کے ساتھ کسی قسم کی بات چیت اور میثاق نہیں کرنا چاہیئے۔ مریم نواز نے یہ بھی کہا تھا کہ ہمیں اس جرم میں حصہ دار نہیں بننا چاہیئے، جو مینڈیٹ چرا کر آتا ہے آپ اس کو میثاق کی آفر نہیں کرتے آپ اس کو عبرت کا نشان بناتے ہیں۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ قائد حزب اختلاف ہونے کے پیش نظر شہباز شریف صاحب کے پیش نظرکچھ ایسے معاملات ہوتے ہیں جو ان کے پیش نظر نہیں ہیں۔ نون لیگی نائب صدر نے کہا تھا کہ سب جانتے ہیں ان کی اپروچ میں ایک فرق ہے، لیکن پارٹی فیصلوں کے وہ بھی پابند ہیں، آخری فیصلہ نواز شریف صاحب کا ہے۔
 


خبر کا کوڈ: 801115

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/801115/میثاق-معیشت-پر-میرے-بیان-کو-سیاق-سباق-سے-ہٹ-کر-پیش-کیا-گیا-مریم-نواز-شریف

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org