0
Sunday 23 Jun 2019 23:36

ڈاکٹر شکیل آفریدی کی سزا کیخلاف نظر ثانی اپیل سماعت کیلئے منظور

ڈاکٹر شکیل آفریدی کی سزا کیخلاف نظر ثانی اپیل سماعت کیلئے منظور
اسلام ٹائمز۔ پشاور ہائی کورٹ نے قبائلی ضلع خیبر سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹر شکیل آفریدی کی سزا کیخلاف نظر ثانی کی اپیل سماعت کیلئے منظور کرلی۔ برطانیہ میڈیا کے ایک رپورٹ کے مطابق پشاور ہائیکورٹ میں آج جسٹس عبدالشکور اور جسٹس اعجاز نور پر مشتمل دو رکنی بنچ نے اپیل کی سماعت کی۔ ذرائع کے مطابق سماعت کے دوران ملزم کی جانب سے ایڈوکیٹ لطیف آفریدی اور ایڈوکیٹ قمر ندیم پیش ہوئے۔ اس موقع پر ملزم کے وکیل قمر ندیم کا کہنا تھا کہ ان کے موکل فاٹا ٹربیونل کے سامنے 60 مرتبہ سے زائد بار پیش ہوئے لیکن اس کے باوجود کیس میں پیش رفت نہ ہوسکی اور ہر بار سماعت کے بغیر ہی کیس ملتوی کیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہائیکورٹ میں منتقلی کے بعد انہیں امید ہے کہ کیس میں کچھ نہ کچھ پیشرفت ضرور ہوگی۔ خیال رہے کہ فاٹا انضمام کے بعد ڈاکٹر شکیل آفریدی کیس پہلی بار پشاور ہائیکورٹ میں سماعت کیلئے منظور ہوا ہے۔ یہ بھی یاد رہے کہ ڈاکٹر شکیل آفریدی کو 2011 میں پشاور کی کارخانوں مارکیٹ سے گرفتار کیا گیا تھا، امریکہ کیلئے جاسوسی اور اسامہ بن لادن کی گرفتاری میں امریکہ سے تعاون ایسے الزامات کا انہیں سامنا ہے۔ اسامہ بن لادن بعدازاں امریکہ کی جانب سے ایبٹ آباد آپریشن میں مارے گئے تھے۔ ڈاکٹر شکیل آفریدی کو پشاور سنترل جیل میں کچھ عرصہ کیے رکھا گیا تھا، تاہم سکیورٹی خدشات کے باعث انہیں اڈیالہ جیل راولپنڈی منتقل کیا گیا، جہاں وہ سخت سکیورٹی میں قید ہیں۔
 
خبر کا کوڈ : 801118
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش