QR CodeQR Code

جنوبی وزیرستان، شدت پسندوں کیجانب سے سیاسی امیدواروں پر حملوں کا خدشہ

23 Jun 2019 23:37

ڈپٹی کمشنر جنوبی وزیرستان کی جانب سے جاری تھریٹ لیٹر کے مطابق تمام سیاسی امیدواروں پر شدت پسندوں کی جانب سے حملوں کا خدشہ ہے۔


اسلام ٹائمز۔ قبائلی ضلع جنوبی وزیرستان کی انتظامیہ نے صوبائی اسمبلی کے امیدواروں کو تھریٹ لیٹر جاری کردیا۔ ڈپٹی کمشنر جنوبی وزیرستان کی جانب سے جاری تھریٹ لیٹر کے مطابق تمام سیاسی امیدواروں پر شدت پسندوں کی جانب سے حملوں کا خدشہ ہے۔ لیٹر میں امیدواروں کو خبردار کیا گیا ہے کہ کلعدم تنظیموں نے سیاسی قیادت کو نشانہ بنانے کا منسوبہ بنا رکھا ہے۔ ضلعی انتظامیہ نے وزیرستان کے سیاسی رہنماؤں کو اپنی نقل و حرکت محدود رکھنے کی تاکید کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گرد بارودی سرنگ کے دھماکے کرسکتے ہیں۔ ضلعی انتظامیہ نے سیاسی رہنماؤں اور امیدواروں پر زور دیا ہے کہ جلسہ جلوس کے موقع پر فول پروف سیکیورٹی انتظامات یقینی بنائے جائیں۔


خبر کا کوڈ: 801119

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/801119/جنوبی-وزیرستان-شدت-پسندوں-کیجانب-سے-سیاسی-امیدواروں-پر-حملوں-کا-خدشہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org