0
Sunday 23 Jun 2019 23:57
حکومتی معاشی پالیسیوں سے عوام پریشان ہیں

معاشی استحکام کیلئے بیرونی سرمایہ سرکاری کو یقینی بنایا جائے، ثروت اعجاز قادری

معاشی استحکام کیلئے بیرونی سرمایہ سرکاری کو یقینی بنایا جائے، ثروت اعجاز قادری
اسلام ٹائمز۔ پاکستان سنی تحریک کے سربراہ محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ معاشی استحکام کیلئے بیرونی سرمایہ سرکاری کو یقینی بنایا جائے، پاک فوج کے دیرپا امن کی کاوشوں کا حکومت کو فائدہ اٹھانا چاہیئے، انتہاپسندی کسی طور بھی ملک و قوم کے مفاد میں نہیں ہے، انتہاپسندی کو فروغ دینے والے بیرونی ایجنڈے پر گامزن ہیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی میں مرکز اہلسنت پر ٹھٹھہ، سکھر اور لاڑکانہ سے آئے ہوئے ذمہ داروں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ اسلام امن، محبت، بھائی چارگی، رواداری اور انسانیت کے احترام کا درس دیتا ہے، حکمران۔ انہوں نے کہاکہ اسلامی تعلیمات کو شعار بنائیں تو مسائل حل ہونا شروع ہو جائیں گے، بیرونی قرضے اور آئی ایم ایف کی معاشی ڈکٹیشن سے ملک کو معاشی بحران کا سامنا ہے۔

ثروت اعجاز قادی نے کہا کہ حکومت معاشی بحران سے نکلنے کیلئے میڈ ان پاکستان پالیسیوں کو یقینی بنائے، معاشی بحران کے خاتمے کیلئے اپوزیشن اور اسٹریک ہولڈر جماعتوں کو مشاورت میں شامل کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ پیٹرول کی قیمتوں میں مزید 7 روپے اضافے کا عندیہ افسوسناک ہے، عوام پہلے ہی مہنگائی سے پریشان بھوک و افلاس کی زندگی گذارنے پر مجبور ہیں، تنظیمی کاموں کو تیز کرنے کیلئے کارکنان و عوام سے رابطے تیز کئے جائیں، عوامی مسائل کے حل اور فلاح و بہبود کیلئے جدوجہد کو یقینی بنایا جائے، حکومتی معاشی پالیسیوں سے عوام پریشان ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت غریبوں کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے ہر ممکن اقدامات کو یقینی بنائے، اب دعوؤں سے کام نہیں چلے گا، وفاقی حکومت کو غریبوں کو ریلیف دینے کیلئے عملی کردار ادا کرنا ہوگا۔
خبر کا کوڈ : 801122
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش