0
Monday 24 Jun 2019 00:21

امریکہ کی غیر ذمہ دارانہ سیاست عالمی امن کیلئے شدید خطرے کا باعث ہے، شام

امریکہ کی غیر ذمہ دارانہ سیاست عالمی امن کیلئے شدید خطرے کا باعث ہے، شام
اسلام ٹائمز۔ شام کی سرکاری خبر رساں ایجنسی "سانا" کی رپورٹ کے مطابق شامی نائب وزیر خارجہ "ایمن سوسان" نے "خورخہ راموس" کی سربراہی میں کیوبا سے آئے ایک وفد سے ملاقات کے دوران کہا ہے کہ امریکہ کی غیر ذمہ دارانہ سیاست عالمی امن کے لئے شدید خطرہ ہے، کیونکہ امریکہ عالمی سطح پر سیاسی، اقتصادی اور فوجی تنازعات کو بھڑکانے اور ملکوں کے درمیان موجود تناؤ کی صورتحال کو مزید پیچیدہ بنانے کی سیاست پر عمل پیرا ہے، جس سے عالمی امن کو شدید خطرات لاحق ہیں۔

شام کے نائب وزیر خارجہ نے زور دیتے ہوئے کہا کہ دنیا میں موجود بحرانوں کی اصلی وجہ اندرونی معاملات میں بیرونی طاقتوں کی مداخلت اور دنیا کے ممالک میں غیر ملکی افواج کی غیر قانونی موجودگی ہے، یہی وجہ ہے کہ شام موجودہ بحران کے ساتھ دو طریقوں یعنی دہشتگردی کے ساتھ مقابلہ اور غیر ملکی افواج کی غیر قانونی موجودگی کے خاتمے، کے ذریعے نمٹ رہا ہے۔ انہوں نے کیوبا کی طرف سے شام کے اصولی موقف کی حمایت پر وفد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے امریکہ کی طرف سے کیوبا کے محاصرے کی مذمت کی۔
خبر کا کوڈ : 801124
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش