0
Monday 24 Jun 2019 08:36

کراچی، مشترکہ آپریشن میں 3 دہشتگرد ہلاک

کراچی، مشترکہ آپریشن میں 3 دہشتگرد ہلاک
اسلام ٹائمز۔ کراچی سائٹ سپر ہائی وے ناردرن بائی پاس کے قریب خدا بخش گوٹھ میں پولیس اور حساس اداروں نے مشترکہ آپریشن کے دوران 3 دہشت گردوں کو  ہلاک کر دیا جبکہ 2 فرار ہو گئے۔ پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ آپریشن کے دوران وہاں موجود دہشت گردوں نے پولیس پر فائرنگ کی، پولیس کی جوابی کارروائی میں 3 دہشت گرد مارے گئے۔ ایس ایس پی ملیر عرفان بہادر کے مطابق دہشت گردوں کے قبضے سے ایک خودکش جیکٹ اور بھاری اسلحہ برآمد ہوا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ رات کے اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے 2 ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے جن کی تلاش جاری ہے۔ ایس ایس پی ملیر کا مزید کہنا ہے کہ ملزمان کراچی میں دہشت گردی کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔ مقابلے میں ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کی لاشوں کو عباسی شہید اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
 
خبر کا کوڈ : 801138
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش