QR CodeQR Code

مریم نواز نے مولانا فضل الرحمان کو اے پی سی میں شرکت کی یقین دہانی کروا دی

24 Jun 2019 08:40

کُل جماعتی کانفرنس 26 جون کی صبح 11 بجے اسلام آباد میں ہوگی۔ ان کا کہنا تھا کہ کانفرنس کی میزبانی مولانا فضل الرحمٰن کریں گے جس میں مسلم لیگ (ن)، پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی)، متحدہ مجلس عمل (ایم ایم اے) اور عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے رہنما شرکت کریں گے۔


اسلام ٹائمز۔ مولانا فضل الرحمٰن نے مریم نواز سے ٹیلی فون پر رابطہ کر کے اے پی سی میں شرکت کی باقاعدہ دعوت دے دی۔ مریم نواز اے پی سی میں شرکت کیلئے آئیں گی اور اسلام آباد میں 2 روز قیام کریں گی۔ مریم نواز نے مولانا فضل الرحمان کو اے پی سی میں شرکت کی یقین دہانی کروا دی۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز جے یو آئی (ف) کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ کُل جماعتی کانفرنس 26 جون کی صبح 11 بجے اسلام آباد میں ہوگی۔ ان کا کہنا تھا کہ کانفرنس کی میزبانی مولانا فضل الرحمٰن کریں گے جس میں مسلم لیگ (ن)، پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی)، متحدہ مجلس عمل (ایم ایم اے) اور عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے رہنما شرکت کریں گے۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ اے پی سی میں حکومت مخالف تحریک اور لاک ڈاؤن پر اہم فیصلے ہوں گے جبکہ چیئرمین سینیٹ کی تبدیلی اور بجٹ کی منظوری سے متعلق امور پر بھی غور ہوگا، گزشتہ حکومتوں کے قرضوں کے حوالے سے حکومت کے تشکیل کردہ انکوائری کمیشن کو تسلیم کرنا ہے یا نہیں، اس حوالے سے بھی کانفرنس میں فیصلہ کیا جائے گا۔


خبر کا کوڈ: 801140

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/801140/مریم-نواز-نے-مولانا-فضل-الرحمان-کو-اے-پی-سی-میں-شرکت-کی-یقین-دہانی-کروا-دی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org