0
Monday 24 Jun 2019 08:51

پاکستان کو آئی اہم ایف کے ذریعے یہودی لابی میں شامل کیا جا رہا ہے، رضا ربانی

پاکستان کو آئی اہم ایف کے ذریعے یہودی لابی میں شامل کیا جا رہا ہے، رضا ربانی
اسلام تائمز۔ سابق چیئرمین سینیٹ رضا ربانی نے مولانا شاہ احمد نورانی کی برسی کی تقریب سے کراچی میں خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ بجٹ کے ذریعے پاکستان کی قومی سلامتی کو خطرہ لاحق ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کو عوام دوست بجٹ کی ضرورت تھی تاہم عوام دشمن بجٹ دیا گیا ہے۔ رضا ربانی نے کہا کہ پاکستان کو عالمی مالیاتی فنڈ (آئی اہم ایف) کے ذریعے یہودی لابی میں شامل کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس مزدور کش بجٹ کے ذریعے کوشش کی گئی ہے کہ پاکستان کو غیر ملکی قوتوں کا غلام بنایا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک آگے کیا شرائط لگائیں گے اس حکومت نے قوم کو نہیں بتایا، حکومت نے امریکی سامراج کے آگے گھٹنے ٹیک دئیے ہیں۔ سابق چیئرمین سینیٹ کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کی آسامیاں خالی ہیں پر وزیراعظم عمران خان اپنی انا کی وجہ سے اپوزیشن سے بات نہیں کررہے۔

انہوں نے کہا کہ قانون کے تحت 45 دن کے اندر الیکشن کمیشن کو مکمل کردینا چاہیئے تھا۔ رضا ربانی نے کہا کہ ان کی انا کی وجہ سے نامکمل الیکشن کمیشن نے کے پی کے میں ہونے والے ضمنی الیکشن ملتوی کیے۔ انہوں نے کہا کہ ادھورے الیکشن کمیشن نے ایک نوٹیفیکشن کے ذریعے سیکیورٹی کے لیے فوج طلب کی۔ رضا ربانی نے کہا کہ پولنگ اسٹیشن کے اندر الیکشن کمیشن کے عملے کے علاوہ کسی کو نہیں ہونا چاہیئے۔ ان کا کہنا تھا کہ امام نورانی کی آمریت کے خلاف جدوجہد تھی، ان سے بہت کچھ سیکھا۔ انہوں نے کہا کہ نورانی صاحب کی جو جدوجہد ایوب خان کے خلاف تھی وہ آج بھی نظر آتی ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ احمد شاہ نورانی کے صاحبزادے بھی جکومت کی ان پالیسوں کے خلاف ہیں۔
خبر کا کوڈ : 801142
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش