0
Tuesday 21 Jun 2011 00:28

کابینہ میں وہی لوگ شامل ہیں جن پر بینظیر نے شک ظاہر کیا تھا، شاہ محمود قریشی

کابینہ میں وہی لوگ شامل ہیں جن پر بینظیر نے شک ظاہر کیا تھا، شاہ محمود قریشی
راولپنڈ ی:اسلام ٹائمز۔ سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ وفاقی کابینہ میں آ ج وہی لوگ شامل ہیں جن پر محترمہ بے نظیر بھٹو نے شک کا اظہار کیا تھا یہ وہی لو گ ہیں جو مشرف کی کابینہ میں بھی حکومت کا حصہ تھے، سیاست میں کمپرومائز کرنے پڑتے ہیں مگر اصولوں پر سودے بازی نہیں کی جا سکتی، سپرپاور صرف اللہ ہے، مگر ہم امریکہ اور آ ئی ایم ایف کے غلام ہو چکے ہیں، پاکستان کی خود مختاری اور سالمیت داؤ پر لگی ہوئی ہے، بھٹو کے نظریاتی کارکن آج خود کو بے یارو مددگار اور لاوارث سمجھ ر ہے ہیں، بے نظیر بھٹو نے صورتحال کا علم ہونے کے باوجود خطرات مول لئے اور پاکستان واپس آئیں، انھوں نے جان تو دیدی مگر آمریت کے آگے سر نہیں جھکایا ،انھوں نے آمریت سے اگر اقتد ار کا سودا کرنا ہوتا تو کئی ایسے مواقع آ ئے تھے، محترمہ نے تکالیف اور مصائب کا سامنا کیا، مگر اصولوں پر سودے بازی نہیں کی۔ 
وہ بےنظیر بھٹو کی 58 ویں سا لگرہ کے موقع پر لیاقت باغ میں نظریاتی کارکنوں کی جانب سے منعقدہ تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ اس موقع پر سینیٹر صفدر عباسی، ناہید خان، ابن رضوی اور ملک مظہر نے بھی خطاب کیا۔ شاہ محمود قر یشی نے کہا کہ اقتدار کی کشش سے اپنے آپ کو جدا کرنا اور اصولی مو قف پر کھڑے ہو جانا آسان نہیں تھا، ریمنڈ ڈیوس کی رہائی کے معاملہ پر ہم پر بہت دباؤ تھا، مگر میں نے کہا تھا کہ امریکہ کا یہ مطالبہ درست نہیں، عز ت اور ذلت اللہ کے ہاتھ میں ہے مجھے اپنی وزارت جانے کا کوئی د کھ نہیں، مجھے وزارت کی پیش کش بھی ہوئی آنے والی مشکلات اور اپنے قائد ذوالفقار علی بھٹو شہید کے فلسفہ کو سامنے رکھ کر اقتدار کو ٹھوکر مار دی اور کارکنوں کی صف میں آ کھڑا ہوا، انھوں نے کہا کہ اقتدار آنی جانی چیز ہے، آج چار سال گذرنے اور اقتدار میں ہونے کے باوجود محترمہ بے نظیر بھٹو کے قاتلوں کو پکڑا نہیں جا سکا، حالانکہ آپ کے پاس اقتدار ہے اور ادارے آپ کے تابع ہیں، جو ادارے اسمبلی میں عددی اکثریت بڑھا سکتے ہیں تو ان اداروں کے ذریعے محترمہ کے قاتلوں کو کیوں نہیں پکڑا جا سکتا، ہم آ ج تک اس نتیجہ پر نہیں پہنچ سکے کہ محترمہ کے قتل کی سازش کس نے کی۔؟ انھوں نے کہا کہ اگر اقتدار کے ایوانوں میں موجود لوگوں کو آئندہ انتخابات میں جگہ بنانی ہے تو انھیں عوام کے دلوں میں جگہ بنانی ہو گی۔

خبر کا کوڈ : 80115
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش