0
Monday 24 Jun 2019 11:22

خیبر پختونخوا کے دریاؤں میں آلودگی خطرناک حدتک بڑھ گئی

خیبر پختونخوا کے دریاؤں میں آلودگی خطرناک حدتک بڑھ گئی
اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے دریاؤں میں آلودگی خطرناک حد تک بڑھ گئی، دریائے کابل میں 1700 مختلف اقسام کے بیکٹیریا کی موجودگی کا انکشاف ہوا ہے۔ گندگی پھینکنے سے آبی حیات کو بھی نقصان پہنچنے کا خطرہ ہے، آلودگی سے پانی میں آکسیجن کی مقدار بھی کم ہونے کے خدشات ہیں۔ دریاؤں میں بڑھتی آلودگی انسانی صحت کیلئے بھی خطرناک ثابت ہوسکتی ہے، ٹائیفائیڈ، ہیپاٹائٹس، ڈائریا، ہیضہ سمیت امراض بھی بڑھ گئے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ گندگی سے آکسیجن لیول 4 ملی گرام، فی ایم ایل کیو سے نیچے آسکتا ہے، آکسیجن لیول گرنے سے آبی حیات کی زندگی ممکن نہیں۔ شہریوں نے کہا ہے کہ حکومت آبی آلودگی ختم کرنے کیلئے ٹھوس اقدامات کرے۔
خبر کا کوڈ : 801173
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش