0
Monday 24 Jun 2019 12:59

سلیکٹڈ لفظ پر پابندی کیخلاف پارلیمنٹرینز سے مشاورت کروں گا، آصف زرداری

سلیکٹڈ لفظ پر پابندی کیخلاف پارلیمنٹرینز سے مشاورت کروں گا، آصف زرداری
اسلام ٹائمز۔ سابق صدر اور پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ سلیکٹڈ لفظ پر پابندی کیخلاف پارلیمنٹرینز سے مشاورت کروں گا۔ جعلی اکاوٴنٹس کیس میں پیشی کے موقع پر احتساب عدالت اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے آصف زرداری نے کہا کہ سلیکٹڈ لفظ پر پابندی کیخلاف پارلیمنٹرینز سے مشاورت کروں گا اور پتا کرتے ہیں حکومت پابندی لگا بھی سکتی ہے یا نہیں۔ قومی اسمبلی میں سلیکٹڈ کا لفظ استعمال کرنے پر پابندی سے متعلق سوال کے جواب میں آصف زرداری نے کہا کہ دیکھ لیں، اس پر قانونی ماہرین سے بات کرتا ہوں، حکومتی ارکان کی جانب سے سابقہ حکومت پر لعنت بھیجنے اور چور ڈاکو کہنے سے متعلق سوال کے جواب میں آصف زرداری نے کہا کہ دیکھ لیں آپ یہ لوگ کیا کرتے ہیں۔ چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی ملاقات کے بارے میں آصف زرداری نے مسکرا کر بات ٹال گئے۔
خبر کا کوڈ : 801187
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش