0
Monday 24 Jun 2019 13:43
لیسکو کے 150 سے زائد فیڈرز ٹرپ کر گئے، بجلی غائب

لاہور، نشیبی علاقوں سے پانی نکالنے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں، وزیراعلٰی پنجاب

لاہور، نشیبی علاقوں سے پانی نکالنے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں، وزیراعلٰی پنجاب
اسلام ٹائمز۔ لاہور میں بارش سے نشیبی علاقے زیر آب آگئے، لیسکو کے 150 سے زائد فیڈرز ٹرپ ہونے سے بجلی کی آنکھ مچولی کا سلسلہ جاری ہے، بارش سے لیسکو کا ترسیلی نظام بھی ٹھنڈا ہو گیا، شہر کے مختلف علاقے اندھیرے میں ڈوب گئے۔ لیسکو حکام کا کہنا ہے کہ بارش رکتے ہی بجلی کا ترسیلی نظام بحال کر دیا جائے گا۔ خیبر پختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی بارش کا امکان ہے۔ صوبائی دارالحکومت لاہور میں ہلکی سی بارش نے ہی لیسکو کو نڈھال کر دیا۔ متعدد علاقوں میں بجلی غائب ہے، بجلی سے محروم ہونے والے علاقوں میں بھٹہ چوک، چو برجی، ملتان روڈ، سمن آباد، صدر اور دیگر شامل ہیں۔ ادھر وزیراعلٰی پنجاب نے بارش کے پیش نظر انتظامیہ اور متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کا حکم دے دیا۔ عثمان بزدار نے کہا کہ نکاسی آب کیلئے متحرک انداز میں کام کیا جائے، نشیبی علاقوں سے پانی نکالنے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں، انتظامیہ اور متعلقہ ادارے بہترین کوآرڈینیشن کے تحت فرائض سرانجام دیں۔ عثمان بزدار کا کہنا تھا ٹریفک کی روانی میں خلل نہیں پڑنا چاہیئے، ٹریفک حکام اس ضمن میں خود فیلڈ میں موجود رہیں، ٹریفک کو رواں دواں رکھنے کیلئے موثر اقدامات اٹھائیں، نکاسی آب کے کاموں میں غفلت قطعاً برداشت نہیں کی جائے گی، افسران دفاتر میں بیٹھنے کی بجائے خود فیلڈ میں نکلیں اور نکاسی آب کے کام کی نگرانی کریں۔
 
خبر کا کوڈ : 801211
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش